مہوش حیات’’مس مارول‘‘ ویب سیریز کا حصہ بن گئیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے ویب سیریز ’’مس مارول‘‘ میں اپنے کردار کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اس کا حصہ بن گئی ہیں، اداکارہ نے حال ہی میں ویب سیریز کے پریمیئر میں بھی شرکت کی تھی جس سے مہوش حیات کے سیریز کا حصہ ہونے کی چہ مگوئیاں بڑھی تھیں۔ تاہم اداکارہ کے ویب سیریز میں کردار کے حوالے سے کوئی اطلاعات سامنے نہیں آ سکی ہیں، مہوش حیات نے 5 جون کو انسٹاگرام پر پریمیئر کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ ’مارول سٹوڈیو‘ کی ویب سیریز کا حصہ ہیں اور اپنا خواب پورا ہونے پر شکرانے بھی ادا کیے۔

کالی آندھی کا پاکستان کو جیت کیلئے 306 رنز کا بڑا ہدف

مہوش حیات نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ ’’مس مارول‘‘ میں کیا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی، تاہم خبریں ہیں کہ ممکنہ طور پر مہوش حیات اور فواد خان ویب سیریز کی ہیروئن ’کمالہ خان‘ یعنی مس مارول کے پڑپوتے اور پڑ پوتی کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔ مہوش حیات نے ’مس مارول‘ میں ایمان ولانی کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ مارول سٹوڈیو کی ٹیم سے بھی ملاقاتیں کیں، مہوش حیات نے ’مس مارول‘ سیریز کی ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے کی بھی تعریفیں کیں اور بتایا کہ بہترین انداز میں ویب سیریز میں پاکستانی لہجے اور ثقافت کو پیش کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔
علاوہ ازیں مہوش حیات کی جانب سے پریمیئر کے دوران صحافیوں سے بات کرنے کی ایک مختصر ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے، جس میں’مس مارول‘ کی تعریف کی گئی ہے اور بتایا گیا کہ پہلی بار ہالی ووڈ میں پاکستانی کرداروں اور لہجے کو درست اور مثبت انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج تک ہالی ووڈ میں پاکستانی کرداروں کو منفی اور غلط انداز میں پیش کیا جاتا رہا ہے، تاہم مس مارول میں انہیں درست انداز میں پیش کیا جائے گا، ’مس مارول‘ میں پاکستانی کرداروں کی درست نمائندگی پر بھی مارول ٹیم کی تعریفیں کیں۔

یاد رہے کہ مس مارول‘ ویب سیریز کی مرکزی کہانی ’کمالا خان‘ نامی 16 سالہ سپر ہیرو لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو کہ دراصل ایک پاکستانی نژاد لڑکی ہوتی ہے اور جرسی سٹی میں رہتی ہے۔ کمالا ایک پرجوش فنکار، ایک شوقین گیمر، اور فکشن کی دلدادہ ہے، وہ اوینجرز اور خاص طور پر کیپٹن مارول کی ایک بہت بڑی مداح ہے لیکن سپرپاورز حاصل کرنے سے قبل کمالا خان نے ہمیشہ دنیا میں اپنا مقام تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کی، ویب سیریز کو 8 جون کو اسٹریمنگ ویب سائٹ ڈزنی پلس پر ریلیز کیا جائے گا، تاہم اسے پاکستان میں سینماؤں میں پیش کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button