عروج آفتاب گریمی ایوارڈ جیتنےوالی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں

پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے گریمی ایوارڈ جیت لیا، وہ یہ ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ ہیں۔

عروج آفتاب کوان کے گانے ’محبت‘ پر گریمی ایوارڈ 2022 میں گلوبل میوزک پرفارمنس کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ عروج آفتاب کو بہترین نئے آرٹسٹ کی کیٹگری میں بھی نامزد کیا گیا تھا۔ عروج آفتاب گریمی میں نامزدگیاں اورایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ ہیں۔

عروج آفتاب کو مبارکباد کے پیغام ملنا شروع ہو گئے ہیں ، پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے عروج آفتاب کوگریمی ایوارڈ جیتنے پرمبارکباد دی ہے۔

ڈرامہ سیریل بلبلے والی عائشہ عمر بھی ٹک ٹاکر بن گئیں

خیال رہے کہ عروج آفتاب 2005 میں اپنے والدین کے ساتھ لاہورسے امریکا منتقل ہوگئی تھیں۔ انہوں نے برکلی کالج سے میوزک کی تعلیم حاصل کی ہے، عروج آفتاب عابدہ پروین کی مداح ہیں اوراردو شاعری کوپسند کرتی ہیں۔سابق امریکی صدرباراک اوباما بھی عروج آفتاب کی گلوکاری کے مداحوں میں شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button