سعودی شیخ جونی ڈیپ کی سابقہ بیوی سے شادی کا خواہاں

ہالی ووڈ سٹار اور سابق شوہر جانی ڈیپ سے ہتک عزت کا مقدمہ ہارنے کے بعد اداکارہ امبر ہرڈ کو ایک سعودی شیخ کی جانب سے شادی کی پیشکش کر دی گئی ہے۔ امبر ہرڈ نے پہلی شادی ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ سے 2013 میں کی تھی، جن سے 2016 میں طلاق لے لی تھی، اس کے بعد ان کے دوسرے اداکاروں کے ساتھ بھی تعلقات رہے۔ حال ہی میں امبر ہرڈ اس وقت عالمی میڈیا کی خبروں کی زینت بنیں جب انہیں سابق شوہر جونی ڈیپ کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں شکست ہوئی تھی، امبر ہرڈ کے خلاف جونی ڈیپ نے مقدمہ دائر کر رکھا تھا، جس کی سماعتیں امریکی ریاست ورجینیا کی عدالت میں ہوئیں۔

امریکی CIA کا جاسوس ڈاکٹر 10 برس سے پاکستانی قید میں

مقدمے میں عدالت نے امبر ہرڈ پر ایک کروڑ 35 لاکھ امریکی ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا، جس کے بعد خبریں آئیں کہ اداکارہ کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ وہ ہرجانے کی رقم ادا کریں۔
امبر ہرڈ کے غریب ہونے کی خبریں سامنے آنے کے بعد اب نامعلوم سعودی عرب کے شخص نے اداکارہ کو خوشیاں فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے انہیں شادی کی پیش کش کر دی اور ان کی جانب سے پیش کش کی آڈیو وائرل ہوگئی۔ ایک معروف سعودی اخبار کے مطابق سعودی شخص کی جانب سے شادی کی پیش کش کی آڈیو امبر ہرڈ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں شیئر کی تھی، جس کے بعد وہ وائرل ہوگئی۔
آڈیو میں نامعلوم سعودی شہری امبر ہرڈ کو مخاطب ہوتے ہوئے سنائی دیتے ہیں کہ ان کے علاوہ اداکارہ کابہتر طریقے سے اور کوئی خیال نہیں رکھے گا اور یہ کہ اداکارہ کے لیے مدد کے تمام دروازے بند ہو چکے ہیں، آڈیو میں سعودی شہری کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ امبر ہرڈ کو خوش رکھیں گے اور وہ اس بوڑھے شخص سے کئی بار بہتر ہیں۔

سعودی شخص کا اشارہ جونی ڈیپ کی جانب تھا جوکہ امبر ہرڈ سے عمر میں 17 سال زائد العمر تھے، سعودی شخص کو امبر ہرڈ کی تعریفیں کرتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے اور وہ ان سے کہتے ہیں کہ وہ ان سے شادی کا فیصلہ کر چکے ہیں اور ساتھ ہی اپنے خوش رہنے کی دعائیں بھی مانگیں تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ہالی ووڈ اداکارہ کو شادی کی پیش کش کرنے والا شخص کون تھا؟

Related Articles

Back to top button