عورتوں جسیی خصوصیات والے مردوں بارے ویب سیریز

معاشرے میں عورتوں جیسی خصوصیات رکھنے والے زنانہ مردوں بارے بنائی گئی ویب سیریز ‘مسز اینڈ مسٹر شمیم’ 11 مارچ کو انڈین اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو پر نشر کی جائے گی۔ اس سیریز کا مقصد زنانہ مردوں کے بارے میں معاشرے میں پائے جانے والے برے تاثر کو زائل کرنا ہے۔اس ویب سیریز میں معروف پاکستانی اداکار نعمان اعجاز اور صبا قمر ’مسز اینڈ مسٹر شمیم‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ نعمان اعجاز اس سیریز میں زنانہ خصوصیات کے حامل مرد کا کردار ادا کریں گے۔

ایک زنانہ مرد کی کہانی پر مبنی اس ویب سیریز کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد اب شائقین کو اس کا بھرپور انتظار ہے۔ سیریز کے ٹریلر سے معلوم ہوتا ہے کہ اسکی کہانی زنانہ خصوصیات رکھنے والے مرد حضرات کے بارے میں ہے۔ زی فائیو نے ویب سیریز کا نیا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اسے 11 مارچ کو ریلیز کرنے کی تصدیق کی ہے۔ ویب سیریز کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ نعمان اعجاز مکمل طور پر عورتوں جیسی خصوصیات کا حامل ہیں جبکہ صبا قمر جن کا فلم میں نام عمیمہ ہے وہ صاف گو اور بولڈ انداز کی خصوصیات رکھتی ہے ان کی شخصیات کے واضح فرق کے باوجود ان کے درمیان محبت احترام اور اپنے پن کا خوبصورت جذبہ پیدا ہوجاتا ہے۔

ہدایتکار کاشف نثار نے بتایا کہ زندگی کی جانب سے ریلیز ہونے والی اوریجنل ’مسز اینڈ مسٹر شمیم‘سچی محبت کی کہانی ہے جو ایک تعلق اور دوستی کے احساس کے ساتھ شروع ہوتی ہے۔ اس شو کی کہانی سجیع گل نے لکھی ہے جن کا شمار پاکستان کے نمایاں ڈرامہ نگاروں میں ہوتا ہے جو سماجی مسائل پر لکھتے ہیں۔ انہوں نے زندگی شو او ررنگریزا بھی لکھی ہے۔
مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ کی دیگر کاسٹ میں معروف اور سینیئر اداکار بھی شامل ہے، تاہم اس میں نعمان اعجاز اور صبا قمر میاں اور بیوی کے طور پر مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے۔مذکورہ ویب سیریز کا پہلا نام من جوگی رکھا گیا تھا لیکن اب اس کا نام تبدیل کرکے اسے 11 مارچ کو پیش کردیا جائے گا۔’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ سے قبل بھی زی فائیو پر ’چڑیل اور ایک جھوٹی سی لو اسٹوری‘ جیسی ویب سیریز کو بھی پیش کیا جا چکا ہے۔

Web series about men with feminine features video

Related Articles

Back to top button