ویب سیریز ’’لڑکیوں والا گھر‘‘ کی یوٹیوب پر مقبولیت

ملازمت کیلئے تعلیم حاصل کرنیوالی گلی، محلے کی محنتی لڑکیوں کی ترجمانی کرنے والے نجی پروڈکشن کی ویب سیریز ’’لڑکیوں والا گھر‘‘ کی یوٹیوب پر مقبولیت بڑھنے لگی ہے۔ ناظرین کا کہنا ہے کہ یہ ویب سیریز ایک بار تو دیکھنے والوں کو ضرور چونکا دیتی ہے، آپ کافی دیر تک سکتے سے نہیں نکلتے، مصنف فصیح باری خان کی ویب سیریز یوٹویب پر ہفتہ وار نشر ہو رہی ہے، یہ سیریز ان لڑکیوں پر مبنی ہے جو کبھی ہمارے ٹی وی ڈراموں میں نظر نہیں آتیں مگر آپ کو ہر دوسرے تیسرے گھر میں ملتی ہیں۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی نئی فلم کی ریکارڈ توڑ کمائی

’لڑکیوں والا گھر‘ آج کل یوٹیوب پر چینل کباڑ خانہ سے نشر ہو رہی ہے جس میں سفاک سماج کے سفاک رنگ بہت آرٹسٹک انداز میں پیش کیے گئے ہیں، کہانی اور انسان کا چولی دامن کا ساتھ ہے، یہ رنگ بدل بدل کے انسان کے ذوق کو تسکین پہنچاتی ہے۔
ویب سیریز نے کہانی کو نیا رنگ دے دیا ہے جو بات ہم ڈراموں فلموں میں نہیں کر سکتے تھے وہ ویب سکرین پہ بہت دبنگ انداز سے ہونے لگی ہے، ایسی ایسی سچائیاں جن پہ بات کرنا کبھی معیوب سمجھا جاتا تھا اس کو دیکھنا اب ایک با ذوق مزاج کا حصہ بن گیا ہے، سیریز ’لڑکیوں والا گھر‘ کا نام ہی بہت متاثر کن ہے، ایک ایسا گھر جس میں کسی بھی رشتے کا مرد نہیں ہوتا وہاں لڑکیاں اور طرح سے پروان چڑھتی ہیں، ان لڑکیوں کے حالات اور مسائل ایسے گھروں کی لڑکیوں سے بہت مختلف ہوتے ہیں جہاں مردانہ رشتے موجود ہوتے ہیں، ایسی ہی لڑکیوں کے مسائل پہ مبنی یہ چھ اقساط کی سیریز ہے جس میں لڑکیوں اور خواتین کا ایک خاص زنانہ ماحول دکھایا گیا ہے، ان کی جاب، گھریلو زندگی، سماجی زندگی، شادیوں، اور روز مرہ زندگی کے داخلی وخارجی مسائل اور ان تمام شعبہ جات سے منسلک خواتین کے رنگ ڈھنگ اور مزاج یہاں مل جاتے ہیں۔کسی دور میں ادب میں زنانہ زبان کا تنقیدی و فکری ذکر ہوتا تھا تو وہ زنان خانے کی محاوروں اور منفرد تشبیحاتی زبان کی بات ہوتی تھی۔
دو بیوہ عورتوں کی کہانی میں دونوں کی بیوگی کے باوجود مزاج میں بہت فرق ہے، عورت بیوہ ہونے کے بعد کس طرح اندر سے گھل جاتی ہے اسے ایک سفاک مکالمے بولنے والے کردار سے ہی بیان کیا جا سکتا تھا، مسز ایثار، جو رشتے کرواتی ہیں، ایسا ہی ایک کردار ہے، دوسری طرف ایک مکالمہ، ’تمہاری امی مجھے بڑی سوشل لگتی ہیں، میری امی تو بیوہ ہونے کے بعد صرف گھر کی ہو کر رہ گئی ہیں کافی مقبول ہوا ہے، ویب سیریز کے مکالمے زندگی کے نشیب و فراز کی طرح کڑوے، ترش اور میٹھے ہیں، اسکی موسیقی اعلیٰ ہے اور بیک گراؤنڈ میوزک نے ایک ایک سین کا ساتھ دیا ہے۔

Related Articles

Back to top button