محب مرزا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں نیا کیا ہے؟

معروف اداکار محب مرزا نے اپنی لاجواب اداکاری سے مداحوں کو تو اپنا گرویدہ بنایا ہی ہے لیکن اب اداکار نے ہدایتکاری کے میدان میں بھی خود کو منوانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں اپنی پہلی نئی فلم ’’عشرت میڈ ان چائنا‘‘ کا ٹیزر جاری کر دیا ہے۔

فلم میں ’’عشرت‘‘ نامی کردار کو مرنے کے بعد واپس آ کر حریفوں کو سبق سکھاتے دکھایا گیا ہے، اداکار محب مرزا کی پہلی ہدایات کردہ فلم کے مختصر دورانیے کے ٹیزر سے کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم اس سے عندیہ ملتا ہے کہ شائقین کو نہ صرف ایکشن بلکہ سسپنس، مصالحہ اور ممکنہ طور پر آئٹم سانگ بھی دیکھنے کو ملیں گے۔
فلم کے ٹیزر سے عندیہ ملتا ہے کہ ’’عشرت‘‘ یعنی محب مرزا کے حریف انہیں مار کر دریا میں پھینک دیتے ہیں مگر پھر وہ زندہ ہو کر واپس آتا ہے اور اپنے حریفوں کو تنگ کرتا ہے۔

’’عشرت:میڈ ان چائنا‘‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والے فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) کو ٹیزر میں محب مرزا کے حریف کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ فلم کے ٹیزر میں صنم سعید کے کردار کی جھلکیاں بھی دکھائی گئی ہیں، جنہیں عشرت کی محبت کے طور پر دکھایا گیا ہے، ٹیزر سے عندیہ ملتا ہے کہ فلم میں آئٹم سانگ بھی ہوں گے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے اور فلم کی ٹیم نے بھی اس ضمن میں کوئی وضاحت نہیں کی۔

اداکارہ دیپکا پڈوکون اپنے شوہر کی بے غیرتی پر نہال

’’عشرت: میڈ ان چائنا‘‘ سے محب مرزا ہدایت کاری جبکہ ایچ ایس وائے فلمی اداکاری کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، علاوہ ازیں فلم کے ذریعے سارہ لورین بھی بالی ووڈ کے بعد پاکستانی فلموں میں واپسی کر رہی ہیں، فلم کے ٹیزر میں تصدیق کی گئی ہے کہ اس کا ٹریلر 13 فروری کو جاری کر دیا گیا جائے گا، جس میں ممکنہ طور پر اس کی ریلیز کا اعلان بھی کر دیا جائے گا۔ ’’عشرت: میڈ ان چائنا‘‘ محب مرزا کے 2006 کے مقبول کامیڈی ڈرامے ’عشرت باجی‘ کا تسلسل ہے اور فلم میں جہاں وہ اداکاری کرتے دکھائی دیں گے، وہیں وہ اس کے ذریعے ہدایت کاری کی دنیا میں بھی قدم رکھیں گے۔

’’عشرت: میڈ ان چائنا‘‘ کی شوٹنگ چین کے بجائے تھائی لینڈ میں کی گئی تھی اور گزشتہ برس شوٹنگ کے دوران کرونا کی وبا کے باعث فلم کی ٹیم وہاں پھنس بھی گئی تھی، فلم کی کاسٹ میں صنم سعید، سارہ لورین، شمعون عباسی، علی کاظمی، مانی، شبیر جان، نیر اعجاز، امام سید اور مصطفیٰ چودھری شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button