PSL8:کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو67رنز سے شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو67رنز سے شکست دیدی۔

کراچی کے نیشنل بنک کرکٹ ارینا میں ہونیوالے میچ میں لاہور قلندرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے تھے۔ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندر کی پوری ٹیم 17.3 اوورز میں 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، مرزا طاہر بیگ 45 رنز بنا کر نمایاں رہے، کامران غلام23، فخر زمان 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے جیمز ونس 46 رنز بنا کر نمایاں رہے، میتھیو ویڈ 36 ، حیدر علی 19 ، شعیب ملک 10 جبکہ بین کٹنگ 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، عماد وسیم 35 رنز اور عرفان خان نیازی 1 سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف، لیام ڈاسن ،زمان خان اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شرجیل خان اور اینڈریو ٹائی کی جگہ عاکف جاوید اور بین کٹنگ کو ٹیم میں شامل کیا گیا، انجرڈ میر حمزہ کے متبادل عاکف جاوید کراچی کنگز کے لیے ڈیبیو کیا ۔

کراچی کنگز کے سکواڈ میں عماد وسیم(کپتان)، جیمز ونس، حیدر علی، شعیب ملک، میتھیو ویڈ، عرفان نیازی، عامر یامین، بین کٹنگ، عاکف جاوید، عمران طاہر اور محمد عامر جبکہ لاہور قلندرز کے سکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی(کپتان)، فخر زمان، طاہر بیگ، شے ہوپ، کامران غلام، حسین طلعت، سکندر رضا، لیام ڈاسن، ڈیوڈ ویزے، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔

علی وزیر اور عمران خان

Related Articles

Back to top button