اداکار فیروز خان خاکی لفافے میں چھپا کر کیا پی رہے تھے؟

معروف اداکار فیروز خان آج کل سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں جس کی وجہ انکی ایک خاکی لفافے میں لپٹی ہوئی بوتل پینے کا عمل ہے، جس سے شراب کی بوتلیں قرار دیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ یورپ اور امریکہ میں سرعام شراب پینے پر پابندی ہے لہذا پینے والے حضرات بوتلوں کو خاکی لفافے میں لپیٹ کر پیتے ہیں۔ چنانچہ تبلیغی جماعت کا حصہ رہنے والے فیروز خان پر بھی یہ الزام لگ گیا کہ وہ شراب پی رہے تھے، حالانکہ ان کا دعویٰ ہے کہ مولانا طارق جمیل ان کے روحانی پیشوا ہیں۔

جارح مزاج اداکار نے نجی ریسٹورنٹ میں چپکے سے بنائی گئی اس ویڈیو پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کے متعلق کسی کو وضاحت دینے کے پابند نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ فیروز خان کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ بظاہر کسی پارٹی یا ہوٹل میں دوست کے ہمراہ باتیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں، ویڈیو میں فیروز خان کو خاکی لفافے میں چھپی کسی بوتل کو پیتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا تھا۔

یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے دعویٰ کیا تھا کہ فیروز خان شراب نوشی کر رہے تھے، شراب نوشی کے الزامات کے بعد اب فیروز خان نے وضاحتی ویڈیو جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ خاکی لفافے میں چھپی بوتل میں کیا تھا؟

فیروز خان نے انسٹا گرام پر مختصر ویڈیو شیئر کی، اور سخت لہجے میں کہا کہ وہ کسی کو اپنی ذاتی زندگی سے متعلق وضاحتیں پیش کرنے کے پابند نہیں لیکن لوگوں کو حقیقت معلوم ہونے سے قبل افواہیں نہیں اڑائی جانی چاہئیں۔ اداکار نے قدرے ناراض لہجے میں کہا کہ وہ جب اپنے دوست کے ساتھ ذاتی گفتگو میں مصروف تھے، تب ان کی ویڈیو بنا کر ان سے متعلق غلط باتیں پھیلائی گئیں، ایک تو میں کسی کو اپنی ذاتی زندگی سے متعلق وضاحتیں پیش کرنے کا پابند نہیں، دوسرا یہ کہ لوگوں کو باتوں کے ’پتنگڑ‘ نہیں بنانے چاہئیں۔ فیروز خان نے ویڈیو میں دکھائے گے خاکی لفافے میں چپھی بوتل بھی نکالی اور بتایا کہ لفافے میں نئی کولڈ ڈرنگ ’’رور‘‘ تھی، ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے فیروز خان نے اسکے کیپشن میں واضح کیا کہ یہ ویڈیو پیسوں کے عوض بنائی گئی ہے جسکا مقصد رور نامی بوتل کی تشہیر تھی۔

کوک سٹوڈیو گانا ’’پسوڑی‘‘ عالمی سطح پر بھی چھا گیا

یاد رہے کہ فیروز خان سے قبل نومبر 2019 میں اداکار علی رحمٰن کی میکڈونلڈ کے ملازم پر غصے کرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کہ وہ خود سے کمزور ملازم پر غصہ اُتار رہے ہیں۔ بعد ازاں علی رحمٰن نے ویڈیو پر وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ویڈیو دراصل ایک پروموشن مہم کا حصہ تھی، ٹھیک اسی طرح فیروز خان کی ویڈیو بھی پروموشن کا حصہ تھی مگر صارفین نے اداکار پر شراب نوشی کا الزام عائد کیا۔ سوشل میڈیا پر فیروز خان کے مداحوں نے تنقید کرنے والوں کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کسی اداکار کی نجی زندگی میں کسی کو مداخلت کا حق نہیں، ہو سکتا ہے کہ فیروز خان کسی ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہوں لیکن حقیقت جانے بغیر الزام تراشی نہیں کی جانی چاہئے۔

What was actor Feroz Khan drinking in a khaki envelope? Urdu

Related Articles

Back to top button