سلمان خان صبح سویرے اُٹھ کر کس اداکار کو دیکھتے تھے

بھارتی فلم انڈسٹری کے بھائی جان سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ جوانی میں وہ اداکارہ ریکھا کو دیکھنے کے لیے صبح سویرے اٹھتے تھے۔ فلمسٹار ریکھا 2014 کے دوران ’’بگ باس‘‘ میں اپنی نئی فلم کی تشہیر کے لیے آئیں تو سلو کو ماضی کی یاد آ گئی۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے بھائی جان نے شو میں بتایا کہ جوانی میں ریکھا ان کی پڑوسن تھیں اور نوعمری میں انہیں ریکھا بہت پسند تھیں کہ وہ علی الاصبح 5:30 بجے انہیں دیکھنے کے لیے جاگتے۔ سلمان خان نے بتایا اُس وقت یوگا سے کوئی واسطہ نہیں تھا، اور یوگا سیکھنے کے لیے وہ کلاس لینے پہنچ جاتے تھے۔

جائیداد کے جھگڑے میں مذہب کو نہ لائیں

بھارتی اداکارہ ریکھا نے اس حوالے سے جواب دیا کہ اُس وقت سلمان نے اپنے گھر میں سب کو بتایا کہ میں بڑا ہو کر اس لڑکی سے شادی کروں گا جس پر اداکار نے کہا کہ شاید اس لیے میری شادی نہیں ہوئی، اس کے جواب میں ریکھا نے کہا کہ شاید میری شادی بھی اسی لیے ہی نہیں ہوئی۔

Related Articles

Back to top button