مداحوں نے بالی ووڈ کنگ کی کن فلموں کو فلاپ کیا؟

بھارتی فلم انڈسٹری کے بادشاہ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان اپنی فلمیں ہٹ ہونے کی وجہ سے انڈسٹری میں مقبولیت رکھتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا شمار کامیاب فنکاروں میں ہوتا ہے، لیکن گزشتہ چند سالوں میں بالی ووڈ سٹار کی چار فلمیں خاطر خواہ بزنس نہیں کر پائیں جس کے باعث کنگ خان کو ایک لمبا وقفہ لینا پڑ رہا ہے۔

فوج نہ چاہتی تو ہماری حکومت کیسے گر سکتی تھی؟

بالی ووڈ کنگ کی 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ فلم بینوں اور ناقدین کو بالکل بھی متاثر نہ کرسکی، فلم کی کہانی ایک پنجابی گائیڈ کے گرد گھومتی ہے جو یورپ میں رہتا ہے اور اسے ایک سیاح سے پیار ہو جاتا ہے جس کے بعد وہ پریشانی اور مشکلات کا شکار ہوجاتا ہے، فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ انوشکا شرما نے سیجل کا مرکزی کردار ادا کیا تھا، فلم نے باکس آفس پر صرف 64 کروڑ روپے کا بزنس کر پائی تھی۔ 2016 میں یش راج بینرز کے سائے تلے ریلیز ہونے والی فلم ’’فین‘‘ باکس آفس پر بری طرح فلاپ رہی، فلم میں شاہ رخ خان دو کردار ادا کر رہے ہیں، فلم کی کہانی ایک دیوانے مداح کے گرد گھومتی ہے جو اپنے پسندیدہ ایکٹر سے ملنے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوجاتا ہے، ناقدین نے فین کو ہالی ووڈ کی فلم ’دی فین‘ کی نقل قرار دیا تھا جس کے باعث فلم نے باکس آفس سے 84 کروڑ روپے کمائے تھے۔

2004 میں ریلیز ہونے والی فلم سوادیس کا شمار ’کلٹ کلاسک‘ فلموں میں ہوتا ہے جنھیں اپنے وقت پر تو پذیرائی نہ مل سکی، لیکن وقت کے ساتھ اس فلم کو بہت پسند کیا جانے لگا، سوادیس میں شاہ رخ خان امریکی خلائی کمپنی ناسا کے سائنسدان کا کردار ادا کرتے ہیں اور واپس انڈیا آکر اپنے گاؤں میں بجلی کی فراہمی کا کامیاب منصوبہ بناتے ہیں، فلم کی نوعیت سماجی مسائل پر ہے، لیکن ناقدین اور فلم بینوں کا ماننا ہے کہ اس زمانے میں بالی ووڈ میں ایکشن مصالحہ فلموں کو زیادہ پسند کیا جاتا تھا جس کے باعث سوادیس باکس آفس پر 16 کروڑ روپے کما کر بری طرح ناکام رہی۔

1998 میں منی رتنم کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’دل سے‘‘ مداحوں کو اپنی منفرد کہانی کے باعث آج تک تو یاد ہے، لیکن اس فلم نے باکس آفس پر مایوس کن کارکردگی دکھائی تھی۔فلم ’’دل سے آل‘‘ انڈیا ریڈیو پر کام کرنے والے ایک آر جے کی ایسی کہانی ہے جسے ایک اجنبی لڑکی سے محبت ہوجاتی ہے اور وہ اس کے ساتھ زندگی بتانا چاہتا ہے، لیکن اس کی اصلیت سے واقف نہیں ہوتا، فلم اپنے مشہور زمانہ گانے چھیاں چھیاں کی وجہ سے ابھی تک یاد کی جاتی ہے مگر یہ دس کروڑ کے معمولی بزنس سے فلم فلاپ قرار دی گئی تھی۔

2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ’زیرو‘ کا شمار شاہ رخ خان کی کمزور فلموں میں کیا جاتا ہے، شاہ رخ خان ایک بونے کا کردار ادا کرتے ہیں جو ایک معذور سائنسدان کی محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے اور اس کے خلائی سفر پر روانہ ہوتا ہے۔ فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ انوشکا شرما اور کترینہ کیف نے بھی کردار ادا کیا تھا، لیکن فلم کی کہانی اور موسیقی کو فلم بینوں کی جانب سے پسند نہیں کیا گیا تھا جس کے باعث فلم صرف 90 کروڑ کما کر بری طرح فلاپ رہی۔

Related Articles

Back to top button