پاکستانی سپاٹی فائی پر کون سے گانے زیادہ سن رہے ہیں؟

ہالی ووڈ، بالی ووڈ، لالی ووڈ، اور دیگر کروڑوں گانوں کی کولیکشن رکھنے والی ایپ ’’سپاٹی فائی‘‘ آج کل پاکستان میں خوب IN ہے، پاکستانیوں کی اکثریت اس پر میوزک سے لطف اندوز ہو رہی ہے۔

جویریہ عباسی اوراعجاز اسلم نے خلیل قمر کو کیوں دھویا؟

یاد رہے کہ سٹریمنگ ایپ سپاٹی فائی پر دن بھر میں لاکھوں گانے سنے جاتے ہیں، پاکستان میں 2021 میں سپاٹی فائی کو لانچ کیا گیا تھا جس کے بعد سے مقامی سطح پر اس ایپ کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا، میوزک سے متعلق ایپلی کیشن پر پاکستان میں متعدد مقامی گانوں کے ساتھ بالی ووڈ کے بھی کئی گانے ٹرینڈ کر رہے ہیں۔
اس وقت معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کا نیا گانا ‘حبیبی’ سپاٹی فائی پہلے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے، عاصم کے گانے کو اب تک سپاٹی فائی پر تین لاکھ سے زائد بار سنا چکا ہے، آئندہ ہفتے 29 جولائی کو ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ’اک وِلن ریٹرنز‘ کا گانا دِل دوسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے، اس گانے کو راگھو چیتنایا نے گایا ہے اور سپاٹی فائی پر اسے 21 لاکھ سے زائد بار سنا جا چکا ہے، اک وِلن ریٹرنز کا ہی ایک اور گانا ’گلیاں ریٹرنز‘ سپاٹی فائی پر تیسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے، یہ گانا 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘اک وِلن’ کے مشہور گانے تیری گلیاں کا ریمیک ہے، گلیاں ریٹرنز کو اب تک 43 لاکھ سے زائد بار سنا جا چکا ہے۔
2022 میں ریلیز ہونے والا یہ گانا یوٹیوب کے بعد سپاٹی فائی پر بھی کافی مقبول ہے، تلوِندر، یشراج اور ڈراپ آؤٹ یہ گانا سپاٹی فائی پر چوتھے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے، اس گانے کو اب تک 16 لاکھ سے زائد بار سنا جا چکا ہے۔ انڈین پنجابی گانے پاکستان میں غیر معمولی طور پر مقبول ہیں، اسی وجہ سے چَنی نَٹن کا گانا ڈاکو پاکستان میں سپوٹیفائی پر پانچویں نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے، ڈاکو کو اب تک 48 لاکھ سے زائد بار شائقین سن چکے ہیں۔
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی آنے والی نئی فلم براہمسترا کا گانا کیسریا جہاں سوشل میڈیا پر اپنی شاعری کے باعث خوب ٹرول ہو رہا ہے وہیں یہ ٹاپ ٹرینڈنگ میں بھی شامل ہے، اریجیت سنگھ کی آواز، پریتم کی موسیقی اور ابھیجیت کی شاعری سے مزین یہ گانا چھٹے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے، ’’لو سٹوریوں‘‘ سے بھرپور اس گانے کو 55 لاکھ سے زائد بار سنا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button