قائم مقام گورنر بننے سے انکار کر دیا

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے قائم مقام گورنر بننے سے انکار کر دیا، جس کے بعد میں آئینی بحران مزید سنگین ہوگیا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ق نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس کا عملہ سمری پر دستخط کیلئے پنجاب اسمبلی آیا تھا تاہم عملے کو واپس بھیج دیا گیا ہے، جس طرح پولیس تعینات کی گئی ان حالات میں گورنر ہاؤس کون جائے گا۔

دریں اثنا مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے غیرآئینی اقدامات کی فیکٹری لگا رکھی ہے، وہ آئین اور قانون کے مطابق ہی امور انجام دیں گے، قائم مقام گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالنے کے حوالے سے آئینی ماہرین سے مشاورت جاری ہے، آئین اور قانون کے مطابق ہی فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کابینہ ڈویژن نے گزشتہ شب عمر سرفراز چیمہ کی بطور گورنر برطرفی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا،عمر سرفراز چیمہ نے کابینہ ڈویژن کا نوٹی فکیشن مسترد کردیا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ وہ اب بھی گورنر ہیں۔
خیال رہے کہ عمر سرفراز چیمہ کو گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی بھی واپس لے لی گئی، نئے گورنر کی تعیناتی تک اسپیکر پنجاب اسمبلی کو قائمقام گورنر کی ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button