علی سیٹھی کے نئے گانے پسوڑی نے پسوڑی کیوں ڈال دی؟

معروف صحافی جوڑی نجم سیٹھی اور جگنو محسن کے گلوکار بیٹے علی سیٹھی اور گلوکارہ شائے گل کے کوک سٹوڈیو سیزن 14 کے لیے گائے گے گانے ’’پسوڑی‘‘ نے پسوڑی ڈالتے ہوئے یوٹیوب پر مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ پسوڑی کو اب تک 10 لاکھ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔’’پسوڑی‘‘ نے یوٹیوب پر 10 لاکھ بار دیکھے جانے کا اعزاز صرف تین روز میں حاصل کیا ہے۔

اردو اور پنجابی زبان کی منفرد شاعری اور موسیقی سے ترتیب دیئے گئے ’پسوڑی‘ سانگ کی شاعری علی سیٹھی اور فضل عباس نے لکھی جبکہ اسے علی سیٹھی نے ذوالفقار جبار خان عرف زلفی کے ہمراہ کمپوز کیا ہے۔ ’پسوڑی‘ کے پروڈیوسرز میں عبداللہ صدیقی بھی شامل ہیں جبکہ اس میں شائے گِل کی گلوکاری و انداز کو بھی کافی سراہا گیا، علی سیٹھی نے انسٹا گرام پر گانے کی شوٹنگ کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں اور ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں ’پسوڑی‘ کے سیٹ پر کرونا ہو گیا تھا مگر زلفی نے سخت فیصلے کرتے ہوئے گانے کو فائنل کرنے کا فیصلہ کیا، علی سیٹھی نے یہ انکشاف بھی کیا کہ گانے کی شوٹنگ شروع ہونے سے محض 12 گھنٹے قبل ہی’پسوڑی‘ کی شاعری لکھ کر مکمل کی گئی تھی، تاہم کا کہنا تھا کہ وہ خوش ہیں کہ ان کا گانا نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگیا۔

علی سیٹھی نے کہا کہ انہیں بتایا گیا تھا کہ گلوکارہ پاکستان کی دعا لیپا ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ وہ کسی اور جیسی نہیں، بلکہ اپنی مثال آپ ہیں، ان جیسا کوئی اور نہیں،۔ علی نے ’پسوڑی‘ کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گانا تیار کرنے سے ثقافتی سرحدوں کو توڑنے کا موقع بھی ملے گا اور وہ کثیر الثقافت کو مزید بہتر انداز میں سمجھ پائیں گے۔

اداکارہ صائمہ کو کس بونگی پر میرا قرار دے دیا گیا؟

’پسوڑی‘ کو 7 فروری کو جاری کیا گیا تھا جسکے بعد دو روز تک ٹوئٹر پر علی اور شائے گِل سمیت ’پسوڑی‘ کا نام ٹرینڈ کرتا رہا تھا۔ دراصل ’’پسوڑی‘‘ میں افریقی اور عرب ممالک کے طرز کے سیٹ کو دکھایا گیا ہے اور لوگوں نے گانے کے کلاسیکل انداز کو بھی پسند کیا۔ ’’پسوڑی‘‘ سے قبل رواں ماہ یکم فروری کو پنجابی زبان کا گانا ’نیڑے نیڑے وس ڈھولا‘ کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے ’دی سوچ بینڈ‘ اور ’بٹ برادرز‘ نے گایا تھا۔

اس سے قبل گریمی ایوارڈ نامزد یافتہ امریکی پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب کی آواز میں ’’محرم‘‘ کو 28 جنوری کو جاری کیا گیا تھا، عروج آفتاب کے گانے سے قبل 23 جنوری کو عاطف اسلم اور مومنہ مستحسن کا گانا ’’سجن ڈس نہ‘‘ بھی پنجابی زبان میں ریلیز کیا گیا تھا۔

’کوک سٹوڈیو سیزن 14‘ کا دوسرا گانا ’کنا یاری‘ گزشتہ ماہ 19 جنوری کو ایوا بی، کیفی خلیل اور عبدالوہاب بگٹی کی آواز میں جاری کیا گیا تھا، کوک سٹوڈیو کا آغاز 14 جنوری سے عابدہ پروین اور نصیبو لال کے گانے ’’تو جھوم‘‘ سے ہوا تھا، جسے شائقین نے خوب سراہا تھا۔

Related Articles

Back to top button