ہانیہ عامر کی عاصم اظہر بارے ویڈیو وائرل کیوں ہوئی؟

اداکاری ہو یا زندگی کا کوئی اور شعبہ، کام کرنے والوں کے مابین مقابلے کی فضا ہمیشہ قائم رہتی ہے، اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار عاصم اظہر کی سوشل میڈیا پوسٹس پر مداحوں کے مقابلے میں ایک دوسرے کو ٹیگ کر کے جواب دینے پر ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ یہ مداحوں کی محبت اور ہم سے لگائو کا ثبوت ہے۔ یاد رہے کہ ماضی میں دونوں کی کافی دوستی رہی ہے لیکن بعد ازاں عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی سے پیار کی پینگیں ڈال لیں اور ہانیہ کو چھوڑ دیا۔

ماضی قریب میں ہانیہ عامر کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا تھا جس میں ان سے نام لیے بغیر عاصم اظہر بارے سوال پوچھا گیا، لیکن انہوں نے اس حوالے سے کسی تبصرے سے انکار کر دیا۔ تاہم اب ہانیہ عامر نے ایک ویب شو میں شرکت کی جس میں ان سے میزبان نے سوال کیا کہ آپ کے ایکس عاصم اظہر کی سوشل میڈیا پوسٹس کے نیچے کمنٹ سیکشن میں آپ کو کیوں ٹیگ کیا جاتا ہے؟’، اس پر پہلے تو ہانیہ نے تبصرہ کرنے سے انکار کیا لیکن بعد میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں محنت سے اپنا کام کرتے ہیں، اس لیے شاید لوگ ہمیں یاد کرتے ہیں۔ عاصم کے اور میرے بہت چاہنے والے ہیں، لیکن جب بھی کوئی مداح منفی کمنٹ کرتا ہے تو ہمارے کام پر اثر پڑتا ہے۔

عمران کی توشہ خانہ میں لوٹ مار کی مکمل تفصیل جاری

اداکارہ نے کہا کہ ہماری فیملیز ہیں، دوست ہیں، مداح ہیں جو بہت پیار کرتے ہیں، مگر جب انٹرنیٹ پر جھڑ پ ہوتی ہے تو اس کا اثر ہمارے چاہنے والوں پر بھی ہوتا ہے، اسی لیے میں اس سوال کا جواب نہیں دوں گی، واضح رہے کہ عاصم اظہر کی رواں برس اُبھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی سے منگنی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ ہانیہ عامر نے شوبز کی دنیا میں اپنی اداکاری سے خوب پہچان بنائی ہے، اداکارہ کی حالیہ فلم ’’پردے میں رہنے دو‘‘ کو عیدالفطر پر سینمائوں کی زینت بنایا گیا جبکہ اس سے قبل ان کی فلمیں جانان، نامعلوم افراد ٹو، پرواز ہے جنون، لوڈ ویڈنگ، سپرسٹار عوام میں کافی مقبولیت حاصل کی ہے۔

Related Articles

Back to top button