اداکار عفان وحید کی بار بار شادی کی خبر کیوں اڑتی ہے؟

ٹی وی ڈراموں کے معروف اداکار عفان وحید نے یہ دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ انکے اداکارہ رمشا خان کے ساتھ ایک ڈرامے میں کام کے دوران لوگوں کو یقین ہوگیا تھا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کو حقیقی زندگی میں بھی دل دے چکے ہیں اور شادی کر لی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ افواہ اتنی تیزی سے پھیلی کہ میرے ہمسائے تو شادی کی سلامی اور مٹھائی لے کر میرے گھر پہنچ گئے تھے۔
ایک انٹرویو میں عفان وحید نے بتایا کہ وہ شوبز کی دنیا میں حادثاتی طور پر آئے۔ عفان کے مطابق انہیں ہدایت کار امین اقبال نے ایک ڈرامے میں کام کی پیش کش کی جو انہیں قبول کر لی لیکن یہ سب کچھ حادثاتی طور پر ہوا، امین اقبال کے ڈرامے میں صبا قمر نے ان کی چچی کا کردار ادا کیا تھا جب کہ یمنیٰ زیدی نے ان کی بہن کا رول کیا۔
عفان وحید نے بتایا کہ یمنیٰ زیدی کو انہوں نے شوبز میں اس لیے متعارف کرایا کیونکہ وہ انہیں بچپن سے جانتے تھے اور وہ ان کی چھوٹی بہن کی طرح ہی تھیں، اس ڈرامے کے کچھ عرصے بعد ایک اور دوست نے انہیں زبردستی ’تیرے پہلو میں‘ نامی ڈرامے میں کام کرنے کے لیے تیار کیا اور یوں وہ شوبز کی دنیا میں آگئے، پھر انہیں ایک سے بڑھ کر ایک ڈرامے ملنے لگے۔
یاد رہے کہ یمنیٰ زیدی بھی اس بات کا اعتراف کر چکی ہیں کہ انہیں عفان نے ہی اداکاری کی دنیا میں متعارف کرایا، یمنیٰ نے بتایا تھا کہ انہوں نے پہلا ڈراما آٹھویں کلاس کے دوران کیا تھا اور انہیں عفان وحید نے موقع دلایا تھا، انہوں نے اپنے اور عفان وحید کے تعلقات بارے ہونے والی چہ مگوئیوں کو من گھڑت قرار دیا، اداکار عفان نے بھی انہیں بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے اس سے پہلے میرا نام حرا مانی کے ساتھ بھی جوڑ دیا تھا اور ہمارے رومانس کی افواہیں اڑا دی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکے علاوہ رمشا خان کے ساتھ ’شہنائی‘ ڈرامے میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد ان سے شادی کی افواہیں بھی پھیلائی گئیں۔
شوبز انڈسٹری میں صرف چاپلوسوں کو ایوارڈز مل رہے ہیں
عفان نے بتایا کہ ان کی اور رمشا کی شادی کی خبر اتنی پھیلائی گئی کہ لوگوں کو یقین ہوگیا کہ ان کی شادی ہو چکی ہے اور ایک روز انکی پڑوسی خاتون ان کی والدہ کے پاس شادی کی مبارک باد کے ساتھ مٹھائی اور 5 ہزار روپے سلامی لیکر پہنچ گئیں جن کو والدہ نے بہت سمجھا کر واپس بھیجا۔ عفان کے مطابق زینب قیوم ان کی بہترین دوست ہیں لیکن اس سے بھی انکے کوئی تعلقات نہیں۔ زینب قیوم کی تعریفیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بہترین اور مثبت شخصیت کی مالک ہیں۔
Why is the news Affan Waheed’s marriage flying again &again?