ندا یاسر کو شرٹ کے بٹن بند کرنے کا مشورہ کیوں ملا؟

اپنے مارننگ شو سے عوام کی توجہ حاصل کرنے والی اداکارہ و میزبان ندا یاسر کو امریکہ میں فیملی کے ساتھ چھٹیاں منانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔ ندا نے شوہر اور بچوں کے ہمراہ امریکا میں سیر و تفریح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو لوگوں نے انہیں اور ان کے شوہر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے شوہر یاسر نواز کو مشورہ دیا کہ کم از کم اپنی بیوی کی شرٹ کے بٹن تو بند کروا لیں۔

عمران خان کی جنونیت انہیں کہاں پہنچانے والی ہے؟

ندا یاسر نے امریکا روانگی کے وقت یاسر نواز کے ہمراہ تصاویر شیئر کی تھیں جن میں انہیں مردانہ فیشن کی شرٹ میں دیکھا گیا، میزبان نے جینز پینٹ کے ساتھ ٹی شرٹ بھی پہن رکھی تھی مگر مکمل لباس پہننے کے باوجود مداحوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے شوہر کو بیوی کے طعنے دے کر غیرت دلانے کی کوشش کی۔

زیادہ تر لوگوں نے یاسر نواز کو مخاطب کرکے ان کی تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اہلیہ کی شرٹ کے بٹن بند کر کے غیرت کا ثبوت دیں۔ بعض لوگوں نے ان کی تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ غیرت مند انسان کی پہچان ان کی اہلیہ کے لباس سے ہوتی ہے۔

اسی طرح لوگوں نے ندا یاسر کو ’حیا‘ کرنے اور ٹی شرٹ نہ پہننے کا مشورہ دیتے ہوئے سر پر دوپٹہ رکھنے کا بھی کہا، بعض افراد نے لکھا کہ اب دیگر اداکاراؤں کی طرح ندا یاسر کا لباس بھی مختصر اور بولڈ ہوتا جا رہا ہے۔ تاہم بہت سارے افراد نے ان کی تصاویر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سکون سے چھٹیاں گزارنے کا مشورہ بھی دیا اور کہا کہ وہ تنگ نظر افراد کے کمنٹس پر توجہ نہ دیں۔ تصاویر کے علاوہ ندا اور ان کے شوہر یاسر نے ولاگ کا ٹیزر بھی شیئر کیا اور بتایا کہ وہ جلد ہی امریکا میں گزاری چھٹیوں پر مبنی مکمل ویلاگ شیئر کریں گے۔

Related Articles

Back to top button