اداکارہ یمنیٰ زیدی، اداکار وہاج علی کا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی ٹی وی کی معروف جوڑی اداکارہ یمنیٰ زیدی اور اداکار وہاج علی کے مایوں کی فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، دونوں کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں، تصاویر کے دوران دونوں کو ایک دوسرے کو ابٹن لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پاکستان فیشن انڈسٹری میں ڈرامے سے ہٹ ہونے والی مشہور جوڑیوں کا فوٹو سیشن کروانے کی روایت عام ہوتی جا رہی ہے، ڈرامہ سیریل ”میرے ہمسفر” کی جوڑی ہانیہ عامر اور فرحان سعید کے بعد اب ڈرامہ سیریل ”تیرے بن” کے مرکزی کردار یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کا فوٹو سیشن کیا گیا، نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ”تیرے بن” سے شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچنے والی جوڑی یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، فی الحال اس جوڑی کا مایوں کی تھیم سے متعلق فوٹو سیشن وائرل ہو رہا ہے جس میں یہ دونوں فنکار ایک ساتھ نہایت خوبصورت نظر آ رہے ہیں۔
آن کیمرہ کیمسٹری میں 100 فیصد نمبر لینے والی جوڑی کے اب فوٹو سیشن نے بھی مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے اور انٹرنیٹ صارفین کو دل تھامنے پر مجبور کر دیا ہے جبکہ اس جوڑی نے مقبولیت کے کئی ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کی جوڑی ڈرامہ سیریل ”تیرے بن” سے مقبول ہو گئی ہے، تیرے بن کے شائقین اور مداحوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ دونوں کے نئے ڈرامہ سیریل کا ٹیزر حال ہی میں ریلیز ہوا ہے، جسے 7 اسکائی انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے، سراج الحق کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامے میں ییمنیٰ زیدی اور وہاج علی کے علاوہ بشریٰ انصاری، فرحان علی آغا اور فضیلہ قاضی بھی نظر آئیں گے، یہ ایک رومانوی ڈرامہ ہے جسے نوراں مخدوم نے لکھا ہے، تاہم اس کے نام کے بارے میں ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے، سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت ڈرامے کے ٹیزر کو ناپسند کررہی ہے، اُن کا کہنا ہے کہ ڈرامے میں وہاج کا کردار منفی ہے جس کیلئے فیروز خان اور دانش تیمور جیسے اداکاروں کا کاسٹ کرنا چاہئے تھا جبکہ کچھ کا یہ خیال ہے کہ جیو کے تمام ڈراموں کی کہانی ایک جیسی ہوتی ہے۔

Related Articles

Back to top button