آئی سی سی تازہ رینکنگ،بابر اعظم تیسرے نمبر پرآگئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی، جس کے مطابق بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو 859 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان کے محمد رضوان 836 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔

تازہ رینکنگ کے مطابق پاکستان کے کپتان بابراعظم کی ترقی ہوئی ہے اور وہ چوتھے نمبر سے تیسرے نمبر پرآگئے۔

آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں سری کے ہسارنگا کا پہلا نمبر ہے جب کہ دوسرے نمبر پر افغانستان کے راشد خان اور تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے عادل رشید ہیں، پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔

آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلے، افغانستان کے محمد نبی دوسرے اور بھارت کے ہاردک پانڈیا تیسرے نمبر ہیں،آل راؤنڈرز کے ٹاپ ٹین میں بھی کوئی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں۔

Related Articles

Back to top button