آئی سی سی نے وسیم خان کو کونسل کا جنرل منیجرمقررکر دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سا بق چیف ایگزیکٹو وسیم خان کو کونسل کا جنرل منیجر مقرر کر دیا ہے۔سابق چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں جیف آلڈرائس کی جگہ لیں ۔
وسیم خان کا کہنا تھا آئی سی سی میں شامل ہونے پر فخر ہے، میں اپنے کھیل کو مضبوط کرنے اور بڑھانے کے لیے اپنے اراکین کے ساتھ شراکت داری شروع کرنے اور کام کرنے کا انتظار نہیں کر سکتا، میں خواتین کی ترقی کے لیے آئی سی سی کے عزم سے خاصا پرجوش ہوں۔
وسیم خان آئندہ ماہ سے آئی سی سی کے جنرل منیجر کا عہدہ سنبھالیں گے، جیف آلدرائس اب چیف ایگزیکٹو آئی سی سی کے عہدے پر فائز ہیں۔
یاد رہے کہ رمیز راجہ کے چیئرمین بننے کے بعد وسیم خان نے چیف ایگزیکٹو پی سی بی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Related Articles

Back to top button