ارشد ندیم نے 90 میٹر لمبی تھرو سے گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستان ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو میں طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا، ارشد ندیم 90 میٹر سے لمبی تھرو کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

جیولین تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم نے پانچویں باری میں ریکارڈ تھرو کی ، کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی سے ارشد ندیم نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، سب سے دور نیزہ پھینکنے والے ارشد نے کروڑوں پاکستانیوں کے دل جیت لیے ۔

جیولین تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم نے کہا کہ سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں ۔ کہنی اور گھٹنے کی انجری کے باوجود ہمت نہیں ہارا ، پُر اعتماد تھا کہ آج گولڈ میڈل ضرور جیتوں گا۔

جذبہ تھا کہ گولڈ میڈل جیتنا ہی ہے ۔ اگر نیرج چوپڑا ہوتے تو اور بھی مزہ آتا، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ترکیہ میں اسلامک گیمز میں بھی میڈل جیتوں گا ۔

Related Articles

Back to top button