اسد شفیق کو سلیکٹر اور کنسلٹنٹ بنانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹر اسد شفیق کو قومی ٹیم کا سلیکٹر اور کنسلٹنٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اسد شفیق پہلی بار سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنیں گے اور وہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں توصیف احمد اور وہاب ریاض کی معاونت کریں گے۔

اسد شفیق یکم جنوری سے ذمے داریاں سنبھالیں گے اور وہ کامران اکمل، سلمان بٹ اور راؤ افتخار کے ساتھ کام کریں گے، ذرائع کے مطابق اسد شفیق اگلے چند دن میں اپنی دستیابی سے آگاہ کریں گے، وہ اس وقت قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہے ہیں، واضح رہے کہ اسد شفیق 4 سال سے پاکستان ٹیم سے باہر ہیں۔

Related Articles

Back to top button