انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ: پاکستان نے نیوزی لینڈکو ہرا دیا

انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 10 وکٹ سے ہرا دیا۔
ایسٹ لندن میں کھیلے جانے والے میچ میں پہلے نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کی لیکن اُن کے بیٹرز پاکستانی بولرز کے سامنے نہ ٹک سکے، پاکستانی بولرز کی شاندار بولنگ کے بدولت نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن 140 رن پر ڈھیر ہوگئی۔لیچ لین اسٹیک پول 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عرفات منہاس نے شاندار بولنگ کی اور صرف 6 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں، عبید شاہ نے 30 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نوید احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں پاکستانی اوپنرز نے عمدہ بیٹنگ کی اور کسی نقصان کے بغیر 141رنز کا ہدف 26 ویں اوور میں پورا کرلیا۔شاہ زیب خان نے 80 اور شامل حسین نے 54 رنز اسکور کیے۔

Related Articles

Back to top button