انگلینڈکرکٹ بورڈ کی پا ک بھارت ٹیسٹ سیریز کرانے کی پیشکش

انگلش کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کی خواہش کا اظہار کردیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹی 20 سیریز کے دوران انگلش کرکٹ بورڈ کے ڈپٹی چیئرمین نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے ملاقات کی۔

رپورٹس کے مطابق اس ملاقات میں انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ڈپٹی چیئرمین نے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں پاک بھارت تاریخی ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کریں، پاک بھارت میچز بہت پیسہ لے کر آتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق انگلش بورڈ کے ڈپٹی چیئرمین نےتین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کی میزبانی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور بتایا کہ یہ میچز برمنگھم اور ایجبسٹن کے اسٹیڈیم میں کھیلے جاسکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ای سی بی کے ڈپٹی چیئرمین نے واضح کیا کہ انگلینڈ کی سر زمین پر پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہیں۔

Related Articles

Back to top button