پہلے ٹیسٹ کا دوسرا روز:پاکستان کے انگلینڈ کیخلاف 181 رنز

. پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے خھیل کے اختتام تک قومی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 181 رنز بنالیے

قبل ازیںانگلش ٹیم راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز 657 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، انگلش بلے بازوں کی جانب سے چار سنچریاں داغی گئیں۔

انگلینڈ نے پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 506 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کیا لیکن 515 رنز پر کپتان بین اسٹوکس 41 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ لیام لیونگ اسٹون کو بھی نسیم شاہ نے 9 رنز پر آؤٹ کیا۔

ہیری بروک نے شاندار بلے بازی کا سلسہ جاری رکھا اور  116 گیندوں پر 5 چھکوں اور 19 چوکوں کی مدد سے 153 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر سعود شکیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 4، نسیم شاہ نے 3 اور محمد علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ حارث رؤف کے حصے میں آئی۔

گزشتہ روز انگلینڈ کی جانب سے زیک کرالی 122، بین ڈکٹ 107 اور اولی پوپ 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

Related Articles

Back to top button