ایشیا ہاکی کپ:سنسنی خیز مقابلے کے بعد جاپان نے پاکستان کو شکست دیدی

ایشیا ہاکی کپ کے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو جاپان کے ہاتھو ں دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جاری مینز ایشیا ہاکی کپ کے اہم میچ میں جاپان نے پاکستان کے خلاف 14 ویں منٹ میں ریوما اوکا نے فیلڈ گول کرکے ٹیم برتری دلائی، جس کے بعد 15 ویں منٹ میں اکیومی سیگی نے فیلڈ گول اسکور کیا جبکہ 27 ویں منٹ میں جاپان کے تاکوما نیوا نے گول کرکے 3 گولز کی لیڈ حاصل کی۔

میچ کے دوسرے کوارٹر کے 23 ویں منٹ میں پاکستان کے اعجاز احمد گول کرنے میں کامیاب رہے جبکہ دوسرے کوارٹر کے 30 ویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے مبشر علی نے پینلٹی کارنر کے دوران گول اسکور کیا۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان کی جانب سے دو مزید گول اسکور کیے گئ ے تاہم ریفری نے انہیں مسترد کردیا جس کے بعد قومی ٹیم نے متعدد بار گیند کو جال میں پھیکنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکی۔

یاد رہے کہ پول اے میں سے جاپان کی ٹیم پہلے ہی 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ فور میں جگہ پاچکی ہے، پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد 4 ہے جبکہ بھارت کا ایک پوائنٹ ہے، جاپان کے ہاتھوں شکست کی صورت میں آگلے مرحلے میں جانے کا انحصار بھارت اور انڈونیشیا کے میچ پر ہوگا، بھارت کو کم انڈونیشیا کے خلاف کم از کم 16 گولز کے فرق سے جیت درکار ہوگی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں شریک پاکستانی ہاکی ٹیم کےاہم کھلاڑی ابوبکر ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں، ا ن کی جگہ حنان شاہد کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ ابوبکر انڈونیشیا کے خلاف میچ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ابوبکر کے ان فٹ ہونے کو ٹیم کمبی نیشن کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہےکہ حنان میں بھی بہت پوٹینشنل ہے، وہ پنالٹی کارنر میں بھی کافی مددگار ثابت ہوسکتےہیں۔

ادھر بھارت اگلے سال جنوری میں میزبان ہونے کے ناطے پہلے ہی ورلڈکپ کھیلنے کا حق رکھتا ہے جبکہ ایشیا سے دوسری تین ٹیمیں کون سی ہوں گی اس کا فیصلہ ایونٹ کے اختتام پر ہوجائے گا۔

یہ بھی یادرہے کہ قومی ہاکی ٹیم نے اب تک ٹورنامنٹ میں بہترین کاررکردگی مظاہرہ کیا ہے، پاکستان نے انڈونیشیا کو 0-13 جبکہ بھارت کے ساتھ 1-1 سے میچ ڈرا کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button