ایچ بی ایل PSL8کا آفیشل ترانہ ریلیز ہوگیا

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا آفیشل گانا شائقین کے طویل انتظار کے بعد ریلیز کردیا گیا ہے۔

پی ایس ایل 8 کے آفیشل ترانے کا میوزک عبداللہ صدیقی نے کمپوز کیا جبکہ اس میں شہائے گل، عاصم اظہر اور ریپر فارس شفیع نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

گانے کو ’سب ستارے ہمارے‘ کا ٹائٹل دیا گیا ہے۔تین منٹ بیس سیکنڈ کی ویڈیو کے آغاز میں تمام فرنچائز کے جھنڈے دکھائے گئے ہیں، اس کا آغاز شہائے گل نے اپنی آواز سے کیا ہے جبکہ آفیشل گانے کے درمیان میں ریپ بھی شامل کیا گیا ہے۔ویڈیو میں فرنچائزز کے کپتانوں اور کھلاڑیوں جبکہ پی ایس ایل 8 کی ٹرافی کی رونمائی بھی دکھائی گئی ہے۔

پی ایس ایل 8 کے آفیشل ترانے کی ریلیز کے بعد ملا جلا عوامی ردعمل سامنے آیا، ان میں سے کچھ صارفین نے سوشل میڈیا پر گانے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور علی ظفر سے گانا تیار کروانے کا مطالبہ کیا۔

Related Articles

Back to top button