بابر اعظم ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کے کپتان منتخب

آئی سی سی نے مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا جس کا کپتان بابر اعظم کو بنایا گیا ہے، مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں بابر اعظم پاکستان کے واحد کھلاڑی ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں سکندر رضا، مہدی حسن، الزاری جوزف، محمد سراج، ٹرینٹ بولٹ، ایڈم زمپا، ٹریوس ہیڈ، شائے ہوپس، شریاس ایئر اور ٹام لیتھم شامل ہیں۔

گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان بھی کیا گیا تھا جس میں پاکستان کے محمد رضوان اور حارث رؤف کو شامل کیا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button