برینڈن میک کولم کوانگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈکوچ مقررکردیا گیا

برینڈن میک کولم کو انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈکوچ مقررکردیا گیاہے.

عالمی خبررساں ادارےنےانگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان 40 سالہ برینڈن میک کولم 2 جون سے لارڈز میں شروع ہونے والے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ فی الحال وہ انگلینڈ کا ورکنگ ویزہ ملنے کے منتظر ہیں۔
جاری بیان کے مطابق برینڈن میک کولم کو ٹیسٹ ٹیم کا کوچ بنانے کا فیصلہ انگلش کرکٹ بورڈ کے سلیکشن پینل کا متفقہ تھا جس میں سی ای او ٹام ہیریسن، ایم ڈی راب کی، اسٹریٹجک ایڈوائزر اینڈریو اسٹراس اور پرفارمنس ڈائریکٹر مو بوباٹ شامل ہیں۔

واضح رہےکہ نیوزی لینڈ کے سابق جارح مزاج بیٹسمین برینڈن میک کولم ان دنوں انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کوچ ہیں، وہ 101 ٹیسٹ میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں جبکہ 2012 سے 2016 کے درمیان نیوزی لینڈ کے کپتان بھی رہ چکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button