جنوبی افریقی ویمن ٹیم نے ٹی20میچ میں آسٹریلیا کوشکست دیدی

جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ ٹیم نے آسٹریلوی ویمن ٹیم کو ٹی20 میچ میں پہلی بار شکست دے دی۔
کینبرا میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی20 میں جنوبی افریقی ٹیم نے 143 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ میزبان ٹیم آسٹریلیا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے تھے۔جنوبی افریقا کی کپتان لورا والوارڈ نے ناقبل شکست نصف سنچری بنا کر ٹیم کو فتح دلائی جبکہ ٹیم کی جانب سے میچ میں بہترین بولنگ کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ کپتان کو پلیئر آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

Related Articles

Back to top button