رامیض راجا کی بھارتی صحافی سے الجھنےکی کیا وجہ تھی ؟

پاکستان کرکٹ بورڈ چیئرمین رمیز راجا نے ایشیا کپ فائنل کے بعد بھارتی صحافی سے الجھنے کی وجہ بیان کردی۔

رمیز راجہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ مذکورہ صحافی کا سوال ٹھیک نہیں تھا، فائنل میں شکست پر پوری پاکستانی قوم ناراض ہیں، میں یہ پوچھتا ہوں کہ اسے کیسے معلوم ہوا کہ سب لوگ اس ٹیم سے خوش نہیں ہیں؟ یہ بھڑکانے والی باتیں ہوتی ہیں، بہرحال وہ ایک واقعہ تھا جو ہوگیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ صحافی نے رمیز سے سوال کیا تھا کہ ایشیا کپ فائنل میں شکست پر مایوس تمام پاکستانی شائقین کو وہ کیا پیغام دینا چاہیں گے جس پر وہ بھڑک اٹھے تھے۔

پی سی بی چیئرمین نے بھارتی صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ تو بھارت کے ہیں،آپ لوگ تو پاکستان کی شکست پر بہت خوش ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button