سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر کے گھٹنوں کی کامیاب سرجری

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر کے دونوں گھٹنوں کی کامیاب سرجری کر دی گئی ہے۔

کرکٹ سٹارشعیب اخترنے گُھٹنوں کی سرجری (Partial knee replacement surgery) کے بعد اسپتال کے بیڈ سے مداحوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے

ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ آپریشن تھیٹر سے باہر آگیا ہوں، 5 سے 6 گھنٹے کے آپریشن میں میرے دونوں گھٹنوں کی سرجری کی گئی۔

انہوں نے مداحوں کو طبعیت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ’ تکلیف میں ہوں بس آپ کی دعائیں چاہئیں، امید کرتا ہوں کہ یہ میری آخری سرجری ہو کیوں کہ تکلیف میں ہوں۔

شعیب اختر کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے 11 سال بعد بھی تکلیف میں ہوں، 4، 5 کھیل سکتا تھا لیکن مجھے پتا تھا اگر میں نے کھیلا تو وہیل چیئر پر آجاؤں گا اس لیے میں نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔

سابق فاسٹ بائولرمیں نے اپنے کرکٹ کے کیرئیر میں جو فاسٹ بولنگ کی یہ اس کا نتیجہ تھا کہ میں نے اپنی ہڈیاں کھو دی لیکن کوئی بات نہیں یہ سب پاکستان کے لیے ہے اور اگر مجھے دوبارہ بھی موقع ملے تو میں یہی کروں گا۔

Related Articles

Back to top button