بھارت کینیڈا کشیدگی کے دوران ایک اور سکھ رہنما قتل

کینیڈا اور بھارت کے درمیان خالصتان تحریک کے رہنما کے قتل پر شروع ہونے والی کشیدگی کے دوران کیینیڈا میں ایک اور سکھ رہنما دول سنگھ (سکھا دونیکے) کو قتل کردیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت سے علیحدہ وطن کا مطالبہ کرنے والے سکھ رہنما سکھ دول سنگھ کو کینیڈا کے شہر ونی پیگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سکھ دول سنگھ بھارت کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا جو بھارتی پنجاب کی پولیس کے افسران کی ملی بھگت سے کینیڈا فرار ہو گیا تھا۔یاد رہے کہ 3 روز قبل کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کینیڈا میں قتل کیے گئے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد ملے ہیں۔

کینیڈین وزیراعظم کے بیان کے بعد سے بھارت اور کینیڈا کے درمیان سفارتی

لوڈر رکشے کے ذریعے خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، دہشگرد گرفتار

محاذ پر کشیدگی دیکھنے میں آرہی ہے۔

Related Articles

Back to top button