شعیب نے ثانیہ سے علیحدگی کی افواہوں کا گلا کیسے گھونٹا؟

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اہلیہ کے ساتھ تعلقات میں دراڑ کی خبروں کے بعد ثانیہ کو ٹوئیٹر پر ان کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے تمام افواہوں کا گلہ گھونٹ دیا ہے، شعیب ملک نے نیک تمنائوں کے ساتھ اہلیہ ثانیہ مرزا کی تصویر بھی شیئر کی۔ کا مسئلہ یہ ہے کہ ابھی تک ثانیہ مرزا کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا.

گزشتہ کچھ ہفتوں سے افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے، ابھی تک دونوں سٹارز نے ان افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی لیکن یہ خبر ضرور آ رہی ہیں کہ دونوں میاں بیوی اب دبئی سے ایک ٹاک شو شروع کرنے والے ہیں جس کا نام مرزا ملک سو ہے۔

اسی دوران سوشل میڈیا بلاگنگ سائٹ انسٹا گرام اور ٹوئٹر پر شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور ساتھ ہی صحت مند اور خوشگوار زندگی گزارنے کی خواہش کا اظہار کیا، شعیب ملک نے اپنی اور ثانیہ مرزا کی تصویر بھی شئیر کی، پاکستانی کرکٹر کی انسٹاگرام پوسٹ پر اداکار عمران عباس اور اشنا شاہ نے بھی ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارک دی، اشنا شاہ نے لکھا ’اللہ ہمیشہ خوش رکھے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں پھیلانے والوں پر شدید تنقید بھی کی، ایک صارف نے لکھا کہ جعلی خبریں پھیلانے والوں کو معافی مانگی چاہئے تاہم متعدد سوشل میڈیا صارفین نے شو کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا ہے، ایک صارف نے لکھا کہ شعیب ملک کی ثانیہ مرزا کو مبارک باد دینے کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی کی تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔ لیکن پچھلے برس کی طرح ابھی تک ثانیہ مرزا نے نہ تو شعیب ملک کی مبارکباد کو لائک کیا ہے اور نہ ہی کوئی جواب دیا ہے۔ لہذا سوشل میڈیا صارفین کو ثانیہ کے جواب کا شدت سے انتظار ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اردو فلیکس نے اپنی پوسٹ میں ’دی مرزا ملک شو‘ کے جلد آن ایئر ہونے کا اعلان کیا تھا جو جلد ہی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر ہوگا۔ واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 13 سال قبل اپریل 2010 میں شادی کی تھی، شادی کے بعد بھی دونوں کھلاڑی اپنے اپنے ملک کے لیے کھیلتے رہے ہیں، شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جو اب 4 برس کا ہے۔

دونوں سٹارز کے درمیان علیحدگی کی خبروں کا سلسلہ تب شروع ہوا جب بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ سے ایک پوسٹ کی جس میں تحریر تھا کہ دو ٹوٹے ہوئے دل اللہ کی تلاش میں کہاں جائیں، اس پوسٹ کے بعد دونوں سیلبرٹیز کے درمیان طلاق کی افواہیں مزید پھیلنے لگیں۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں اس لیے طلاق کے متعلق بات چیت نہیں کر رہے کیونکہ ابھی قانونی تقاضے پورے ہونا باقی ہیں، اس لیے اعلان بعد میں متوقع ہے۔ لیکن شعیب ملک کے خاندانی ذرائع ان افواہوں کی سختی سے تردید کر رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button