عمرگل اورسعید اجمل کو کرکٹ ٹیم میں اہم ذمہ داری مل گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمرگل اور سعید اجمل کو قومی ٹیم کی فاسٹ بولنگ،سپن بولنگ کا کوچ مقرر کردیا۔ دونوں کا پہلا اسائنمنٹ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز اور نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی۔
عمرگل اس سے قبل افغانستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بولنگ کوچ کی ذمہ داری نبھاچکے ہیں، اس کے علاوہ وہ گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button