فیفاورلڈ کپ:ارجنٹینا کوسعودیہ کےہاتھوں1-2 سے اپ سیٹ شکست

فیفا فٹبال ورلڈکپ2022 کے گروپ سی کے میچ میں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو ایک کے مقابلے 2 گول سے اَپ سیٹ شکست دیدی۔

قطر کے شہرلوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے 9 ویں منٹ میں گول اسکور کیا جس کے بعد 2 بار گیند کو جال میں پہنچایا تاہم امپائرز نے دونوں گولز کو فاؤل قرار دیا۔

سعودی عرب نے دوسرے راؤنڈ میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور ارجنٹینا کی سبقت کو ختم کرتے ہوئے 48 منٹ میں صالح الشہری گول بناکر میچ برابر کردیا تاہم 5 منٹ کے وقفے سے سلیم الدواسری دوسرا گول داغ کر سعودی عرب کی ٹیم کو سبقت دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

دریں اثنا گزشتہ روز امریکا اور ویلز کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا تھا۔

Related Articles

Back to top button