فیفا ورلڈکپ:کروشیا اورمراکش کامیچ بغیرکسی گول کے برابر

فیفا ورلڈکپ 2022 کے گروپ ایف میں کروشیا اور مراکش کا میچ بغیر کسی گول کے برابرہوگیا۔
قطر کے البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیمیں مدمقابل آئیں، ابتداء سے دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھل پیش کیا تاہم کوئی بھی ٹیم اضافی وقت میں بھی کوئی گول اسکور نہ کرسکی۔
میچ کے آغاز سے قبل کروشیا کو فیورٹ ٹیم قرار دیا جارہا تھا تاہم مراکش نے بھرپور کیا، میچ برابر ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں نے ایک ایک پوائنٹ حاصل کرلیا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ روز گروپ ڈی کے میچ میں فرانس نے آسٹریلیا کو1-4 سے شکست دی تھی۔