قومی کرکٹ ٹیم کانیا کپتان کون ہونا چاہیے،شاہد آفریدی نے بتادیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہناہے کہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی میں کپتانی کی قابلیت ہے، انہوں نے لاہور قلندرز کو دو بار پی ایس ایل فائنل میں پہنچایا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ میری کبھی خواہش نہیں رہی کہ شاہین ٹیم کی کپتانی کرے لیکن اس میں کپتانی کی قابلیت ہے۔میں بابراعظم کا بہت بڑا مداح ہوں لیکن اس ورلڈکپ میں وہ اپنی کارکردگی نہیں دکھا رہے، ویرات کوہلی کی طرح بابربھی ٹاپ لیگ کے ٹاپ کھلاڑیوں میں نظر آنے چاہئیں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے 2 سے 3 مرتبہ فلمز میں کام کرنے کے حوالے سے پیشکش ہوئی ہے جس میں بالی وڈ موویز بھی شامل ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ انسان کو وہی کرنا چاہیے جو وہ کرسکتا ہے۔

Related Articles

Back to top button