محمد حسنین کے بائولنگ ایکشن کی درستگی پر دوبارہ کام شروع

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹر محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کی درستگی پر دوبارہ کام شروع کردیا ہے۔

میڈیا پر چلنے والی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہنیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) میں عید کی چھٹیوں کے بعد محمد حسنین کے بولنگ ایکشن پر کوچز نے دوبارہ نظرثانی کی۔بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ مکمل طور مطمئن ہونے کے بعد ہی محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کی جانچ کے لیے پی سی بی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رابطہ کرے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ اپریل کے اختتام پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ محمد حسنین نے اپنا بولنگ ایکشن آئی سی سی قوانین کے مطابق 15 ڈگری کے اندر کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ حسنین کا بولنگ ایکشن جنوری میں آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے ایک میچ کے دوران مشکوک قرار دیدیا گیا تھا۔ جس کے بعد پیسر کو پی ایس ایل میچز کھیلنے پر پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی واضح رہے کہ پاکستان کی طرف سے 8 ون ڈے انٹرنیشنل اور 18 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں مجموعی طور پر 29 وکٹیں حاصل کر نے والے محمد حسنین پاکستان سپرلیگ کےعلاوہ بگ بیش، کیریبین پریمیئر لیگ اور لنکن پریمئیر لیگ میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button