نسیم شاہ انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز سے باہر

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز سے باہر ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے، جس کی رپورٹ آج موصول ہوئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے موقف اختیار کررکھا ہے کہ انہیں نمونیا کا مرض لاحق ہے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ اسپتال سے ڈسچارج ہوکر واپس ٹیم ہوٹل پہنچ گئے ہیں، وہ ہوٹل میں تمام کوویڈ 19 پرٹوکولز پر عمل کریں گے۔

نسیم شاہ انگلینڈ کیخلاف سات ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں سے محض ایک میچ کھیل سکے ہیں تاہم انہیں پانچویں میچ میں کھلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن بخار اور چیسٹ انفیکشن کی شکایت پر مقامی ہسپتال داخل کروایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق نسیم شاہ دو دن سے وہاں زیر علاج ہیں اور کورونا رپورٹ مثبت انےپر چند دن انہیں مزید وہاں داخل رہنا ہوگا۔

Related Articles

Back to top button