ویمن ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست

پہلے ویمن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 118 رنز بنائے،آسٹریلین ویمنز ٹیم نے ہدف 14 ویں اوور میں 2 وکٹ پر حاصل کر لیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی جمعرات اور تیسرا اتوار کو شیڈول ہے۔ اس سے قبل آسٹریلین ویمنز ٹیم نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز تین صفر سے جیتی تھی۔