پاکستانی ہاکی ٹیم نے نیدرلینڈز کو3-5 سے شکست دے دی

پاکستان کی ہاکی ٹیم نے رضوان کی عمدہ ہیٹرک کی بدولت اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو 3-5 سے شکست دے دی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کی ہاکی ٹیم نے نیدر لینڈز کو 3-5 گول سے شکست دے کر اپنے دورہ یورپ کا شاندار آغاز کر دیا ہے۔
بریڈا میں کھیلے گئے نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں کھیل کے آغاز میں پاکستان کے اعجاز نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی لیکن نیدرلینڈز نے لگاتار دو گول کرکے قومی ٹیم پر ایک گول کی برتری حاصل کرلی۔ کھیل کے تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں پاکستانی ٹیم نے شان دار کھیل کا مظاہرہ کرکے نہ صرف برتری حاصل کی بلکہ میچ پانچ کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے رضوان نے 3 گول، مبشر اور اعجاز نے ایک،ایک گول کیا۔
واضح رہے کہ دورہ یورپ میں قومی ہاکی ٹیم کے ہمراہ منیجر اولمپیئن خواجہ جنید، ہیڈ کوچ سیگفرائیڈایکمین، معاون کوچ وسیم احمد، ڈریک فلیکر کوچ رچرڈ اسنیچر اور گول کیپر کوچ باب جان ویلڈیف بھی موجود ہیں جبکہ پاکستان دورہ یورپ کا دوسرا میچ 27 اپریل کو نیدرلینڈ کے خلاف بریڈا میں کھیلے گا۔

Related Articles

Back to top button