پاکستان ، انگلینڈ ٹی 20 سیریز،دونوں ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلی جارہی سات میچوں کی ٹی 20 سیریز کے بقیہ تین میچوں کیلئے دونوں ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ٹیموں کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل پہنچا دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق دونوں ٹیمیں آج آرام کرنے کے بعد کل سے پریکٹس سیشن شروع کریں گی۔

قومی ٹیم اور مہان ٹیم کے درمیان سیریز کا پانچواں میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔ سیریز دو دو سے برابر ہونے کے بعد لاہور کے میچز پر سب کی نظریں مرکوز ہوچکی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق شائقین بھی میچز شروع ہونے کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں، میچز کی آن لائن ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوچکی ہیں۔

Related Articles

Back to top button