پہلے ٹی20 میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

پہلے ٹی20 میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان ٹیم انگلینڈ کے خلاف پاکستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بناکر مہمان ٹیم کو 158 رنز کا ٹارگٹ دیا۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان اوراوپنر بابراعظم 31 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ حیدر علی 11 رنز بنا کر سیم کرن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 68 رنز بنا کر معین علی کی گیند پر اسٹپ ہوگئے۔ محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 2ہزار رنز بھی مکمل کیے۔

ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرنے والے بائیں ہاتھ کے بلے باز شان مسعود 7 رنز بنا کرعادل رشید کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ محمد نواز صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ ٹیم کے اوپنر فل سالٹ 10 رنز، ڈیوڈ ملان 20 رنز اور بین ڈکٹ 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اوپنر الیکس ہیلز 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ہیری بروک 42 رنز اور کپتان معین علی 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے 2، دھانی اور حارث رؤف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی

دریں اثںا انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

قومی ٹیم کی جانب سے بلے باز شان مسعود جبکہ انگلینڈ کی جانب سے فاسٹ بولر لیوک ووڈ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈیبیو کیا ہے۔

پاکستانی سکواڈ میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، آصف علی، خوشدل شاہ، محمد نواز، شاداب خان، محمد وسیم، حارث رؤف، نسیم شاہ شامل ہیں ۔

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم میں الیکس ہیلز، ہیری بروک، ڈیوڈ ملان، کپتان معین علی، سیم کرن، لیام ڈاسن، فل سالٹ، بین ڈکٹ، عادل رشید، کرس ووکس، لیوک ووڈ شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کل 7 میچز کھیلے جائیں گی جس کا دوسرا میچ جمعرات 22 ستمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کے آخری تین ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button