پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی آفیشل کٹ متعارف کروا دی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا میں اگلے ماہ شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیےآفیشل کٹ متعارف کروا دی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی نئی آفیشل کٹ کا نام تھنڈر رکھا گیا ہے، پی سی بی نے سوشل میڈیا پر آفیشل کٹ رونمائی کی ویڈیو بھی لانچ کی۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آفیشل کٹ کی رونمائی کی، ویڈیو میں شاداب خان، نسیم شاہ، کائنات امتیاز اور فاطمہ ثنا بھی کٹ میں ملبوس دکھائی دے رہی ہیں۔
پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف 23 اکتوبر کو میلبورن میں کھیلے گی۔