کامران اکمل نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

قومی جونئیر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اور پشاور زلمی کے بیٹنگ کنسلٹنٹ وکٹ کیپر بیٹر اور کامران اکمل نے باقاعدہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کے لیے فرنچائز کے پہلے پریکٹس سیشن کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب نے ایک دن ریٹائر ہونا ہوتا ہے، اب بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ پی ایس ایل سے منسلک ہوں، میں بڑی انٹرنیشنل لیگز کا حصہ تو نہیں بن سکوں گا لیکن لیگ کرکٹ کھیلنے کی کوشش ہوگی، میری ابھی کافی کرکٹ باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی کپتان بابر اعظم مسلسل سیکھنے کے عمل سے گزر رہے ہیں،کوئی بھی فرد خامیوں سے مبرا نہیں ہوتا، بابراعظم کو اپنی خامیوں کا علم ہے جنہیں دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،بابراعظم کی بیٹنگ میں کوٸی خامی نہیں،وہ بتدریج بہتری سے بہتر ہورہے ہیں، گگلی اور اسپن بولنگ کو کھیلنے کے دوران اسپنرز جہاں ان کو پریشانی ہوتی ہے لیکن ہر ٹیم میں راشد خان جیسے اسپنرز نہیں۔

کامران اکمل نے کہا کہ بابر میرا بھائی ہے، مجھے اس کی تعریف کرنے کی ضرورت نہیں، میں نےکبھی اپنے سگے بھائیوں عمر اکمل اور عدنان اکمل کی بھی تعریف نہیں کی۔ میں چاہتا ہوں میرے بھاٸیوں کی تعریف دنیا کرے، 14 فروری کو کراچی میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا مقابلہ دلچسپ ہوگا،کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمی کا میچ بھی ہمیشہ سے کانٹے دار ہوتا ہے، ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کی موجودگی سے بابر اعظم کو سیکھنے کا موقع ملے گا، بابر کے ساتھ اوپنر کا فیصلہ ڈیرن سیمی اور وہ خود کریں گے۔

Related Articles

Back to top button