کامن ویلتھ گیمز : انعام بٹ کو بھارت کے دیپک پونیا سے شکست

کامن ویلتھ گیمز کے ریسلنگ ایونٹ میں پاکستانی ریسلرز انعام بٹ کو بھارت ریسلر دیپک پورنیا نے شکست دیدی اور انہوں نے سلور میڈل جیت لیا۔

پاکستان اور بھار کے کھلاڑی86 کیٹگری کے فائنل میں مدمقابل تھے۔

برطانوی شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں جمعے کے روز پاکستان کے تین ریسلرز میدان میں آئے۔ عنایت اللہ نے نائیجیریا کے ریسلر کو چار صفر سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی مگر انہیں سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ انعام بٹ نے اپنی پہلی فائٹ میں اسکاٹ لینڈ کے ریسلر کیرن کو گیارہ صفر سے شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی اور پھر آسٹریلوی ریسلر کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

انعام بٹ نے 86 کلو کیٹگری میں مخالف ریسلر کو چاروں خانے چت کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی، جس میں بعد 86 کلو گرام کیٹگری میں فائنل میں اُن کے مد مقابل بھارتی ریسلر دیپک پونیا تھے۔

علاوہ ازیں زمان انور نے 125 کلو گرام میں مارشس کے پہلوان کو چاروں شانے چت کردیا۔ ان کی کامیابی کا اسکور بارہ صفر ریا۔ اانہوں نے سیمی فائنل میں مخالف ریسلر کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی،ایونٹ میں 65 کلو گرام کیٹگری کیلیے حصہ لینے والے ریسلر عنایت اللہ نے نائیجریا کے پہلوان کو ہراکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی مگر انہیں کینیڈا کے ریسلر نے ریس سے باہر کردیا۔

Related Articles

Back to top button