کرکٹر امام الحق کو آن ایئر شو میں شادی کی پیشکش

قومی کرکٹ ٹیم کے مازناز بیٹسمین امام حق کو آن ایئر شو میں ایک لڑکی نے شادی کی پیشکش کر دی ۔
جیو نیوز کے کامیڈی شو”ہنسنا منع ہے” میں کر کٹر امام الحق شریک ہوئے، شو میں امام الحق نےاپنے کیرئیر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر باتیں کیں۔

شو میں دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہو گئی جب شومیں شریک ایک لڑکی نے انہیں شادی کی پیشکش کردی جس پر میزبان تابش ہاشمی سمیت امام الحق بھی حیران رہ گئے۔ لڑکی نے امام الحق کو پروپوزکرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟ جس پر پہلے تو امام الحق حیران ہوئے، بعد ازاں میزبان تابش سے پوچھا کہ وہ اس بات کا کیا جواب دیں ۔ تاہم لڑکی کے اصرار پر خاموش ہوگئے، لڑکی نے امام الحق سے اصرار کرتے ہوئےکہا کہ سر پلیز میری بات کی عزت رکھ لیجیے گا۔

اس پر کرکٹرامام الحق نے جواب دیا کہ اس کے لیے آپ کو میری والدہ سے بات کرنی پڑے گی کیوں کہ وہی آپ کو اس بات کا مناسب جواب دے سکیں گی،جس پر لڑکی کا کہنا تھا کہ آپ جس کے پاس کہیں گے میں چلی جاؤں گی۔
ادھر ایک اورانٹرویو میں امام الحق کا شادی سے متعلق گفتگو میں کہنا تھا کہ انہیں اب تک محبت نہیں ہوسکی ہے اور دعا ہے کہ کبھی محبت نہ ہو۔شادی کے حوالے سے امام الحق نے کہا تھا کہ پہلےبابر اعظم شادی کریں گے جس کے بعد وہ شادی کریں گے۔

Related Articles

Back to top button