کیا ثانیہ مرزا شعیب کا گھر عائشہ عمر کی وجہ سے ٹوٹ رہا ہے؟

عالمی شہرت یافتہ کرکٹ سٹار شعیب ملک اور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا گھر اجاڑنے اور ان کی ازدواجی زندگی میں زہر گُھولنے کا الزام فلم اور ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ عائشہ عمر پر لگا دیا گیا ہے لیکن انہوں نے اس الزام کی سختی سے تردید کرتے ہوئے سے بے بنیاد قرار دیا ہے۔ شعیب اور ثانیہ کی علیحدگی پر ٹوٹی فروٹی فیم اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ مجھے بالکل نہیں معلوم کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی نجی زندگی میں کیا چل رہا ہے اور میں لوگوں کی ذاتی زندگی پر تبصرہ بھی نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے دونوں شخصیات بہت مثاثر کُن ہیں۔

شعیب ملک اور ثانیہ میرے بہترین دوست ہیں، میں صرف ان دونوں کے بارے میں نیک خواہشات کا اظہار کرسکتی ہوں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب پر اپنا کرم فرمائے۔‘‘ !! لیکن مجھے افسوس اس بات کا ہے کہ اگر اگر میاں بیوی کے رشتے میں کوئی مسائل چل رہے ہیں تو مجھے ان کا ذمہ دار کیوں قرار دیا جا رہا ہے۔ میں دونوں کی دوست ہونے کے حوالے سے چاہتی ہوں کے یہ جوڑی کبھی نہ ٹوٹے۔

یاد رہے کہ عائشہ عمر نے گزشتہ برس ایک سوئمنگ پول پرشعیب ملک کے ساتھ ایک نہایت بولڈ فوٹو شوٹ کروایا تھا ،جس کے بعد ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر کا نام شعیب ملک کے ساتھ جوڑا جانے لگا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ اسی بولڈ فوٹو شوٹ نے سپورٹس کی دُنیا کے مقبول ترین ستاروں کی جوڑی کی زندگی میں زہر گُھولنا شروع کردیا تھا کیونکہ عائشہ اور شعیب کی میل ملاقاتیں رہتی تھیں۔ یہ افواہیں بھی اڑ رہی ہے کہ عائشہ عمر اور شعیب ملک نے ایک دوسرے کو جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تاہم شعیب ملک کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جب میاں بیوی اتنا ایک دوسرے سے دور رہیں گے تو پھر غلط فہمیاں تو پیدا ہوتی ہیں۔ لیکن انہوں نے امید ظاہر کی کہ ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر دونوں مل کر بیٹھ جائیں گے اور اپنا گھر بچا لیں گے۔

خیال رہے کہ عائشہ عمر آئے روز اپنے متنازع فوٹو شوٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں۔ عائشہ عمر کی رواں برس اداکار احسن خان کے ساتھ فلم’’ رہبرا‘‘ ریلیز ہوئی تھی، اس کے علاوہ فلم ’’کراچی سے لاہور‘‘ میں ان پر فلمایا گیا بولڈ آئٹم سونگ ’’ٹوٹی فروٹی‘‘ بہت مقبول ہوا تھا۔ ماضی میں ان کا اداکار اظفر رحمان کے ساتھ سکینڈل بنا تھا اور افواہیں گرم تھیں کہ دونوں شادی کر لیں گے۔ تاہم خچھ برس پہلے رات کے وقت حیدرآباد کے قریب شوٹنگ سے واپس آتے ہوئے دونوں کا کار ایکسیڈنٹ ہوگیا جس میں دونوں شدید زخمی ہوئے۔ اس کے بعد دونوں کے راستے بھی جدا ہو گئے۔

Related Articles

Back to top button