گال ٹیسٹ سیریز:دوسرے میچ کا دوسرا روز،پاکستان کے 7 وکٹوں 191 رنز

سری لنکا کے شہر گال میں کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے دوسرے روزمیزبان ٹیم کے پہلی اننگ میں بنائے گئے 378 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم نے کھیل کے اختتام تک 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنا لئے۔

قومی ٹیمکی بیٹنگ لائن دوسرے روز کے کھیل کے دوران مشکلات کا شکاررہی اورآغا سلمان کے سوا کوئی بلے باز اچھی کارکردگی نہ دکھا سکا۔

میچ کے دوسرے روز سری لنکا نے 315 رنز اور چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر بیٹنگ شروع کی اور 378 کے مجموعی رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

اس کے جواب میں پاکستانی اوپنرز نے عبداللہ شفیق اورامام الحق عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ نہ کرسکے۔ صرف ایک رن کے مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق کوئی رن بنائے بغیر آوٹ ہوگئے۔ ون ڈاؤن آنے والے کپتان بابر اعظم 35 کے مجموعی اسکور پر صرف 16 رنز بنا کر ڈریسنگ روم لوٹ آئے۔ کپتان کے آؤٹ ہوتے ہی 65 کے مجموعی اسکور پر امام الحق بھی 32 رنز بناکر وکٹ دے بیٹھے، مجموعی اسکور میں صرف 23 رنز اضافے کے بعد چوتھے کھلاڑی محمد رضوان وکٹ گنوا بیٹھے۔ انھوں نے 24 رنز بنائے، فواد عالم بھی 24 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جب کہ مجموعی اسکور صرف 119 تھا۔ کچھ ہی دیر بعد محمد نواز 14 رنز بناکر 145 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔

میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام سے کچھ لمحے قبل سیٹ بیٹسمین آغا سلمان 62 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ اس طرح پاکستان کے 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز کے مجموعی اسکور پر دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا۔
میزبان ٹیم سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے 3 پربتھ جے سوریہ نے 2 جب کہ اسیتھا فرنانڈو اور دہانن جیا ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ لی۔

قومی سکواڈ میںکپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، فواد عالم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، محمد نواز، نعمان علی، یاسر شاہ، حسن علی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

میزبان سری لنکا کے سکواڈ میں کپتان ڈیموتھ کرونارتنے، اوشاڈا فرنینڈو، کوشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، دنیش چندیمل، دھننجایا ڈی سلوا، نروشن ڈکویلا، رمیش مینڈس، پربت جے سوریا، ڈینوت ویلانگے اور اسیتھا فرنینڈو شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button