ارشد ندیم نے پانچویں اسلامی یکجہتی گیمزمیں بھی گولڈ میڈل جیت لیا

کامن ویلتھ گیمز کے دوران جویلین تھرو میں ملک کےلیے طلائی تمغہ جیتنے والے اولمپئن ارشد ندیم نے پانچویں اسلامی یکجہتی گیمز میں بھی گولڈ میڈل جیت لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کے شہر قونیہ میں جاری گیمز میں ارشد ندیم نے 88.55 میٹرز کی تھرو کے ساتھ ریکارڈ قائم کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

یاد رہےکہ ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں90.18 میٹرز کی ریکارد تھرو کر کے پاکستان کو گولڈ میڈل دلوایا تھا۔

پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ لیکر کن ممالک کے قوانین توڑے؟

واضح رہے کہ چوتھا انٹر نیشنل گولڈ میڈل پانے والے ارشد ندیم قبل ازیں ساوتھ ایشین گیمز اور ایران میں منعقدہ امام رضا انٹرنیشنل ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں بھی طلائی تمغہ جیت چکے ہیں جبکہ ٹوکیو اولمپکس میں انہوں نے پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

Related Articles

Back to top button